ملک بھر میں یوم عاشور نہایت عقیدت و احترام سے منایاجارہا ہے

حضرت امام حسینؓ ودیگرشہدائے کربلاکی عظیم قربانی کی یادمیںمجالس منعقدہونگی


Staff Reporter November 25, 2012
مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمدہوکرمقررہ راستوں سے حسینیاںایرانیاںپراختتام پزیرہوگا۔ ڈیزائن: امجد انیل/فائل

یوم عاشور آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے اس سلسلےمیں ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں سے ماتمی جلوس برآمد ہوئے ۔

کربلا کے میدان میں حق کے لئے باطل کے سامنے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے نواسہ رسول حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنۃ سمیت دیگر شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں، اور قصبوں میں ماتمی جلوس اور مجالس عزا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں عزا دار سینہ کوبی، اور زنجیر زنی کرکے شہدائے کربلا کی یاد میں نذرانہ عقیدت پیش کررہے ہیں۔ جلوس کے راستوں میں پانی، شربت اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں ہیں ۔ جبکہ سیکورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

کراچی میں یوم عاشور کی مرکزی مجلس نشترپارک میں منعقد ہوئی جس میں مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے شہدائے کربلا کے افکار اور انہیں درپیش مصائب بیان کئے ۔ جس کے بعدنشترپارک سے علم وذوالجناح کامرکزی جلوس بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں روانہ ہوا۔ جلوس کے شرکا اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے تبت سینٹر پہنچے جہاں انہوں نے نماز ظہرین ادا کی۔ جس کے بعد جلوس ایک بار پھر اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے جو کہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پزیر ہوگا۔ جلوس کے تمام رستوں پر مختلف تنظیموں کی جانب سے پانی و شربت کی سبیلیں اوراستقبالیہ و طبی امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہپیں، جلوس کے سارے راستے پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے۔ جبکہ اونچی عمارات پر سیکورٹی اہلکاروں نے پوزیشن سنبھالی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ شہر کے حساس مقامات کی فضائی نگرانی بھی جاری ہے۔

لاہور میں نثار حویلی سے بر آمد ہونے والاشبیہ ذوالجناح کامرکزی جلوس منزل کی جانب گامزن ہے، ماتمی جلوس سو سے زائد امام بارگاہوں سےہوتا ہواشام کربلا گامے شاہ پہنچے گا۔اسلام آباد میں قصر امام موسیٰ سے برآمد ہونا والا ماتمی جلوس بھی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ راولپنڈی میں امام بارگاہ عاشق علی اور امام بارگاہ کرنل مقبول سےمرکزی جلوس برآمد ہوئے، جو مقررہ راستے سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ قدیمی پر ختم ہوں گے۔ کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سےمنزل کی طرف گامزن ہے۔ جلوس کے راستے خاردار تاریں اور رکاوٹیں رکھ کر سیل کردیئے گئے ہیں۔ پشاور میں یوم عاشور عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔ پہلاماتمی جلوس امام بارگاہ آغا مصطفیٰ شاہ پہنچ کر ختم ہوگیا۔ شہرمیں چھوٹی بڑی امام بارگاہوں سے بھی ماتمی جلوس نکالے گئے۔

حیدر آباد ، خیر پور، نوابشاہ، سکھر، میر پور خاص سمیت اندرون سندھ کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں سے یوم عاشور کے جلوس برآمد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختام پزیر ہوگئے ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ جنوبی پنجاب میں یوم عاشور کے سینکڑوں جلوس مقررہ راستوں سے گزرکراپنی اپنی منزلوں کی جانب رواں دواں ہیں، اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ملتان شہر کے مرکزی جلوسوں ميں کچہری روڈ امام بارگاہ لعل شاہ ،امام بارگاہ جوادیہ دہلی گیٹ اور کینٹ میں لال کرتی کے جلوس شامل ہیں۔ ان سمیت دیگر سینکڑوں جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے منزل مقصود کی جانب رواں دواں پے۔

گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے بھی یوم عاشور کے جلوس برآمد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پزیر ہوگئے ،اس موقع پر ذاکرین نے حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے رفقا کی عظیم شہادت پر روشنی ڈالی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں