علما اور عوام دہشت گردی کی کارروائیوں پر مشتعل نہ ہوں الطاف حسین
ڈی آئی خان میں ماتمی جلوس کے قریب بم دھماکے پر متحدہ کے قائد کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بنوں چونگی میں محرم الحرام کے ماتمی جلوس کے قریب بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے شہید و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کاظہار کیا ہے ۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کو بم دھماکوں اور دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے عناصر نہ صرف ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں بلکہ اتحاد بین المسلمین کے قیام کو سبوتاژ کرنے کی گھنائونی سازش میں مصروف ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ محرم الحرام احترام کا مہینہ ہے اور اس مہینہ کا تقدس پامال کرنے والوں کا کسی مذہب اور مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا ۔ انھوں نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام میں دہشت گردی کی کارروائیوں پر ہرگز اشتعال انگیزی کا مظاہرہ نہ کریں اور اپنے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے قائم رکھ کر گھنائونی سازشوںکو ناکام بنا دیں ۔
انہوں نے صدرآصف زرداری ، وزیراعظم راجا پرویز اشرف اوروزیر داخلہ رحمٰن ملک سے مطالبہ کیا کہ بم دھماکے کا سختی سے نوٹس لیا جائے، ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں اور محرم الحرام کا تقدس پامال کرنے میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔دریں اثنایوم عاشور پر اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ واقعہ کربلا حق اور سچ کی راہ میں بڑی سے بڑی قربانی دینے کا درس دیتا ہے اور نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؓ، اہل بیت اور ان کے رفقا نے حق کی خاطر سر کٹانا قبول کرلیا لیکن باطل پرست ظالم و جابر قوتوں کے آگے سر خم نہیں کیا ۔
انھوں نے کہاکہ واقعہ کربلا دنیابھر میں راہ حق پرچلنے والے تمام حق پرستوں کے لیے مشعل راہ ہے اور یہ پیغام ہے کہ حق کی راہ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔انھوں نے کہاکہ سید الشہداحضرت امام حسین ؓ اور اہل بیت سے سچی محبت و عقیدت کا تقاضہ ہے کہ ان کی تعلیمات اور زریں اصولوں کی پیروی کی جائے۔