کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس پر رینجرز کی کارروائی 2 دہشتگر ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور دیگر خطرناک ہتھیار برآمد ہوئے ہیں، ترجمان رینجرز


Staff Reporter June 28, 2016
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور دیگر خطرناک ہتھیار برآمد ہوئے ہیں، ترجمان رینجرز، فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: نادرن بائی پاس کے قریب رینجرزسے مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس کے قریب خفیہ اطلاع پر رینجرز نے چھاپہ مارا تو علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد علاقے میں رینجرزکی بھاری نفری طلب کرکے آپریشن شروع کردیا۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 15 منٹ سے زائد جاری رہا جس میں رینجرز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور دیگر خطرناک ہتھیار برآمد ہوئے ہیں جب کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے شبے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔