پاکستان ریلوے کا 150کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین چلانے کا کامیاب تجربہ

تجرباتی ٹرین رائے ونڈ سے لودھراں کے درمیان ڈبل ٹریک پر چلائی گئی،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق


ویب ڈیسک June 28, 2016
تجرباتی ٹرین رائیونڈ سے لودھراں کے درمیان ڈبل ٹریک پر چلائی گئی ۔ - فوٹو: فائل

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تجرباتی ٹرین رائیونڈ سے لودھراں کے درمیان ڈبل ٹریک پر چلائی گئی۔ اس سے قبل پاکستان ریلوے کی مسافر ٹرینیں زیادہ سے زیادہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی گئی ہیں، آئندہ ریلوے پروگرام کے تحت لاہور سے کراچی تک کا سفر10 گھنٹے کرنے کی تجویز ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور کے درمیان مختلف سیکشنز پر ڈبل ٹریک کا کام جاری ہے جبکہ لودھراں سے خان پور تک نیا ٹریک بچھایا جا رہا ہے جس کے بعد خانپور سے لیاقت پور تک نیا ٹریک بچھایا جائے گا،لاہور سے لالہ موسی تک ڈبل ٹریک کا ٹھیکہ ایک غیرملکی کمپنی کودیاجارہا ہے جس کی نگرانی پاکستان ریلوے کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔