تمام جلوسوں اور مجالس کے انتظامات کا معائنہ کیا جائے وزیراعلیٰ

صوبائی دفاتر میںمحرم کی سیکیورٹی کی مانیٹرنگ کیلیے خصوصی سیل قائم کیے گئے ہیں


Staff Reporter November 25, 2012
صوبائی دفاتر میںمحرم کی سیکیورٹی کی مانیٹرنگ کیلیے خصوصی سیل قائم کیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزرا کا اجلاس گزشتہ رات وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن ، پیر مظہرالحق ، منظور وسان ، مخدوم جمیل الزمان ، علی نواز شاہ رضوی ، سید مراد علی شاہ ، مظفر شجرہ ، سسی پلیجو ، نرگس این ڈی خان ، دیارام ایسرانی ، رفیق انجینیئر ، مکیش کمار چائولا ، ساجد حسین جوکھیو ، موہن لعل کوہستانی اور صادق میمن نے شرکت کی ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزرا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ اور تمام اراکین صوبائی اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں ایام عاشورہ کے حوالے سے بھائی چارگی ، محبت اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزرا ، مشیروں ، معاونین خصوصی اور اراکین صوبائی اسمبلی پر زور دیا کہ وہعاشورہمحرم الحرام کے دوران اپنے اپنے علاقوں میں انتظامیہ اور مختلف مسالک اور مکاتب فکر کے علما و اکابرین سے قریبی رابطہ رکھیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ جلوس کے منتظمین ، علماکرام ، ذاکرین اور انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے لیے کیے گئے انتظامات کا وقتاً فوقتا ًمعائنہ کریں تاکہ عاشورہ محرم کے تمام جلوس اور مجالس کے دوران کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔ انھوں نے اجلاس کو بتایا کہ عاشورہ محرم کے لیے پورے سندھ میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ، وہ خود بھی ان تمام انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں ، جبکہ وزیراعلیٰ ہائوس ، آئی جی پولیس سندھ اور محکمہ داخلہ کے دفاتر میں سیکیورٹی کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی سیل قائم کیے گئے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں