ڈی آئی خان جلوس کے قریب دھماکا 5 افراد جاں بحق 100 زخمی

دھماکے کے بعد فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔


ویب ڈیسک November 25, 2012
دھماکے سے 12 دکانیں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ فوٹو اے ایف پی

چوغلہ کے علاقے کمشنری بازار میں جلوس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے رمضان سیماب کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں چوغلہ کے علاقے کمشنری بازار کے جلوس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے، دھماکے سے 12 دکانیں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بند دکان میں ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز کی کمی کے باعث زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فوج نے شہر اور اسپتال کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

وزیر داخلہ رحمان ملک نے ڈیرہ اسماعیل خان دھماکے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا، انہوں نےروٹس پر سیکیورٹی موثر نہ بنانے پر ذمہ دار اہلکاروں کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں جلوس کے قریب کچرے کے ڈھیر میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، حکومت نے محرام الحرام کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا دعوی کیا تھا مگر آج اور کل ہونے والے دھماکوں نے حکومتی دعوؤں کی نفی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |