امجد صابری کو جس پستول سے قتل کیا گیا وہ کالعدم تنظیم کے کارندے استعمال کرتے ہیں آئی جی سندھ

اویس شاہ اغوا کیس میں پولیس دن رات کام کررہی ہے، اے ڈی خواجہ کی بریفنگ


ویب ڈیسک June 28, 2016
اویس شاہ اغوا کیس میں پولیس دن رات کام کررہی ہے، اے ڈی خواجہ کی بریفنگ، فوٹو؛ فائل

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ امجد صابری کو 30 بور پستول سے قتل کیا گیا جو کالعدم تنظیم کے کارندے استعمال کرتے ہیں۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امجد صابری قتل کی 3 رخ سے تحقیقات جاری ہیں، امجد صابری کو 30 بور کی پستول سے قتل کیا گیا جو عموماً ٹارگٹ کلر استعمال نہیں کرتے، یہ پستول کالعدم تنظیم کے کارندے استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات سندھ کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ نے کہا تھا کہ پولیس امجد صابری کے قاتلوں کے بہت قریب پہنچ چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔