سپرہاکی سیریزمیں پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیت لیا

پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گول کئے جبکہ بھارتی ٹیم صرف 2 گول کرسکی۔


ویب ڈیسک November 25, 2012
پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گول کئے جبکہ بھارتی ٹیم صرف 2 گول کرسکی۔ فوٹو : اے ایف پی

نائن اے سائیڈ سپرہاکی سیریز میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا جبکہ آسٹریلیا نے سونے کاتمغہ حاصل کیا۔

پرتھ میں تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے نائن اے سائیڈ سپرہاکی سیریز ٹورنامنٹ کے میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی، پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گول کئے جبکہ بھارتی ٹیم صرف 2 گول کرسکی۔

فائنل میں میزبان آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہراکر سونے کا تمغہ حاصل کیا ، پاکستانی ٹیم اب میلبورن روانہ ہوگئی ہے جہاں وہ یکم دسمبر سےشروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں