ملائیشیا کی تاریخ میں پہلی بار 2 خواتین اسلامی شریعت کورٹ کی جج مقرر

جج تعینات ہونے والی دونوں خواتین نے اسلامک اسٹڈیز میں گریجویشن کررکھا ہے۔


ویب ڈیسک June 28, 2016
جج تعینات ہونے والی دونوں خواتین نے اسلامک اسٹڈیز میں گریجویشن کررکھا ہے۔

ملائیشیا کی تاریخ میں پہلی بار 2 خواتین کو اسلامک شریعت کورٹ کاجج مقرر کردیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی تاریخ میں پہلی بار 2 خواتین کو اسلامک شریعت ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے، دونوں خواتین کو ایک تقریب کے دوران سرکاری طور پر ہائی کورٹ میں تقرری کا تقررنامہ دیا گیا۔ اسلامک ہائیکورٹ میں جج تعینات ہونے والی 40 سالہ نور ہدا روسلان اور 41 سالہ نینی شوہیدا شمس الدین نے گریجویشن اسلامک اسٹڈیز میں کیا۔

شریعت ہائی کورٹ میں تعیناتی پر دونوں خواتین کا کہنا تھا کہ ان کی تقرری نہ صرف عدلیہ کی ترقی کے لیے مثبت قدم ہے بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب بھی ایک اہم اقدام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں