فلم انڈسٹری کی ترقی کو اب کوئی نہیں روک سکتا جاوید شیخ
اچھی اور بری فلمیں پوری دنیا میں بنتی ہیں،نوجوان اچھی سوچ کیساتھ کام کررہے ہیں، اداکار
معروف اداکاروہدایتکارجاوید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی ترقی کو اب کوئی نہیں روک سکتا اچھی اور بری فلمیں پوری دنیا میں بنتی ہیں،یہ دور نوجوانوں کا ہے جو اچھی سوچ کے ساتھ فلمیں بنا رہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا، جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اچھے ہنرمند وں نے فلم انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ہر دور میں اچھی اور بری فلمیں بنتی رہی ہیں لیکن اس سے فلم انڈسٹری کی ترقی اور رفتار پر کوئی اثر نہیں پڑتا دنیا میں یہ عمل ہوتا رہا، فلمیں بننا بند نہیں ہوئیں، ہمیں اب اس عزم کے ساتھ کام کرنا ہے کہ کوئی بھی رکاوٹ آئے ہم کام کرتے رہیں گے۔
جاوید شیخ نے مزید کہا کہ آج ہمارے ملک کے نوجوان بہت اچھی سوچ کے ساتھ کام کررہے ہیں ان میں بھر پور صلاحتیں موجود ہیں،یہی وجہ کہ پاکستانی فلمیں عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہورہی ہیں۔