ارجنٹائن کے صدر اورمیرا ڈونا کی میسی سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست

میسی ایسے لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دیں جو ان پر تنقید کررہے ہیں،صدر ارجنٹائن


ویب ڈیسک June 28, 2016
ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کو میسی کی ابھی ضرورت ہے،میراڈونا، فوٹو:اے پی

ارجنٹائن کے صدر موریسیو میکری اور عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر میراڈونا نے میسی سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی ہے.

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ارجنٹائن کے صدر نے میسی کو فون کرکے ان سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے اورمیسی ایسے لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دیں جو ان پر تنقید کررہے ہیں جب کہ دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر اورٹیم کے سابق منیجر میرا ڈونا کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیم کے حوصلے بلند کرنے چاہیئں اورتنقید کرنے والوں کو اس بات کو بھی دیکھنا چاہئے کہ اس وقت قومی فٹ بال ٹیم کا کیا حال ہے اورایسے وقت میں ٹیم کو میسی کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ کوپا امریکا کپ کے فائنل میں مسلسل دوسری مرتبہ چلی کے ہاتھوں شکست پر ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ جو کچھ کرسکتے تھے انہوں نے کیا لیکن اب ان کے لیے قومی ٹیم کی نمائندگی کے دروازے بند ہوگئے ہیں۔

29 سالہ لیونل میسی کو ارجنٹائن کی جانب سے بین الاقوامی مقابلوں میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔