ڈھاکا میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی121 افرادہلاک متعددزخمی

فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا پتہ چل سکے گا،حکام


ویب ڈیسک November 25, 2012
حکام کے مطابق جس وقت فیکٹری میں آگ لگی اس وقت 200سے250کے قریب ملازم کام کررہے تھے،فوٹو:اے ایف پی

بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں واقع فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 121افرادہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق دارالحکومت سے 30کلومیٹردورضلع آشولیا میں واقع 9منزلہ گارمنٹس فیکٹری میں گزشتہ رات آگ لگی جس میں اب تک 121افرادہلاک ہوچکے ہیں۔

حکام کے مطابق جس وقت فیکٹری میں آگ لگی اس وقت عمارت میں 200سے 250کے قریب ملازم کام کررہے تھے،جیسے ہی فیکٹری میں آگ لگی بالائی منزلوں پرکام کرنے والے ملازمین نے خود کوبچانے کے لئے چھلانگیں لگادیں جس میں سے زیادہ ترافرادہلاک اورمتعددشدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیوٹیموں نے فیکٹری میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی لاشیں اورزخمیوں کو ڈھاکا کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے جہاں زخمیوں کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں