ممبئی میں پاکستانی فوٹو گرافرز کی نمائش پر شیوسینا کےغنڈوں نے دھاوا بول دیا

شیوسینا کے کارکن نمائش میں داخل ہوئے اور پاکستانی آرٹسٹوں کو واپس ملک بھیجنے کیلیے نعرے لگاتے رہے۔


ویب ڈیسک June 29, 2016
شیوسینا کے کارکن نمائش میں داخل ہوئے اور پاکستانی آرٹسٹوں کو واپس ملک بھیجنے کیلیے نعرے لگاتے رہے۔ فوٹو؛ فائل

بھارت کے شہر ممبئی میں پاکستانی فوٹو گرافرز کی نمائش پر شیوسینا کےغنڈوں نے دھاوا بول دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں جاری نمائش میں اس وقت بدنظمی پیدا ہوئی جب شیوسینا کے کارکن نمائش میں داخل ہو گے اور پاکستانی آرٹسٹوں کو واپس ملک بھیجنے کے لیے نعرے لگاتے رہے۔ شیوسینا کےغنڈوں کی اس حرکت کے بعد نمائش گاہ میں حالات کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ نمائش کا انعقاد سدھندرا کلکرنی کی جانب سے کیا گیا جب کہ اس سے پہلے بھی خورشید قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی کا انعقاد سدھندرا کلکرنی نے ہی کیا تھا جس میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان کا منہ بھی کالا کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔