کراچی کھارادر میں کریکر دھماکا ایک شخص زخمی

دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فوٹو: فائل

کھارادرمیں نالے میں کریکر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ۔


پولیس کے مطابق دھماکہ کھارادر کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں واقع نالے میں ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ طبی عملے کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ واضح رہے کہ یوم عاشور کے باعث ملک بھر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

Recommended Stories

Load Next Story