بریگزٹ کے بعد میئر صادق خان نے لندن کیلیے مزید خود مختاری مانگ لی

لندن کو زیادہ خود مختاری دی جائے تاکہ شہر یورپی یونین چھوڑنے کے بعد سے نظر آنے والی اقتصادی بے یقینی سے نمٹ سکے، میئر


INP June 29, 2016
لندن کو زیادہ خود مختاری دی جائے تاکہ شہر یورپی یونین چھوڑنے کے بعد سے نظر آنے والی اقتصادی بے یقینی سے نمٹ سکے، میئر۔ فوٹو: اے ایف پی

یورپی یونین سے نکلنے سے متعلق ریفرنڈم ''بریگزٹ '' کے بعد میئر صادق خان نے لندن کیلیے مزید خود مختاری مانگ لی۔

برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ لندن کو زیادہ خود مختاری دی جائے تاکہ یہ شہر برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلے کے بعد سے نظر آنے والی اقتصادی بے یقینی سے نمٹ سکے۔ گزشتہ جمعرات کو منعقدہ ریفرنڈم میں 52 فیصد ووٹرز نے یورپی یونین چھوڑنے جبکہ48 فیصد نے یونین میں شامل رہنے کے حق میں ووٹ دیے تھے۔

پورے انگلینڈ میں لندن واحد علاقہ تھا جہاں عوام نے یورپی یونین کے حق میں رائے دی، تب سے اب تک ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد اس آن لائن پٹیشن پر دستخط کر چکے ہیں، جس میں لندن کو ایک آزاد شہری ریاست قرار دیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |