منگھوپیر میں ہلاک دہشتگرد کا چہرہ عباس ٹاؤن دھماکے کےملزم سے مشابہہ ہےآئی جی سندھ

انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ کراچی میں یوم عاشور کے دوران دہشتگرد بڑی کارروائی کرنا چاہتے ہیں،آئی جی سندھ


ویب ڈیسک November 25, 2012
پولیس نے کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، آئی جی سندھ ۔ فوٹو: فائل

لاہور: آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہا ہے کہ کراچی میں سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران مارے گئے دہشتگرد کا چہرہ عباس ٹاؤن دھماکے میں مطلوب شخص سے مشابہت رکھتا ہے۔

پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ کراچی میں عاشورہ کے دوران دہشتگرد بڑی کارروائی کرنا چاہتے ہیں تاہم سی آّئی ڈی پولیس نے اسے ناکام بنا دیا ۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ منگھوپیر میں کارروائی کے دوران سی آئی ڈی کی ٹیم کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور اس دوران ایک دہشتگرد بھی مارا گیا۔ جس کا چہرہ عباس ٹاؤن دھماکے میں مطلوب شخص سے ملتا ہے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں دھماکا خیزمواد اور 2 خودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئیں۔

دوسری جانب گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر سی آئی ڈی کی ٹیم کے لئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں