پاکستان میں پہلی مرتبہ انسداد ڈنگی ویکسین رجسٹرڈ

ملٹی نیشنل کمپنی فلپائن میں ویکسین بنائے گی، پولیو کی طرز پر مہم چلائی جائے گی


Jahangir Minhas June 29, 2016
شوگر، دل کے امراض، بچوں کے پیٹ کی بیماریوں سمیت 400 دوائیں مہنگی کر دی گئیں فوٹو :فائل

پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈنگی وائرس کے تدارک کی ویکسین رجسٹرڈکر لی گئی، ڈنگی ویکسین ایک ملٹی نیشنل کمپنی بنائے گی اور یہ ویکسین فلپائن میں تیارکی جائے گی۔

اس کافیصلہ ڈرگ رجسٹریشن بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا جوڈائریکٹر رجسٹریشن عبدالرسول دوتانی کی صدارت میں ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈنگی ویکسین پولیو مہم کی طرز پر لوگوں کو لگائی جائے گی جس کے بعد ویکسین لگوانے والے کوڈنگی بخار ہونے کے امکانات نہیں ہونگے۔ ذرائع کے مطابق ڈرگ اتھارٹی کے حکام نے 2015 میں دواؤں کی قیمتوں کے تعین کی جامع پالیسی دینے کے بعدافراط زر بڑھنے کے تناسب سے ہارڈ شپ کیسز کی قیمتوں کا تعین دوا ساز اداروںکو دے دیا۔

ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ پالیسی کے تحت 400کے قریب دواؤںکی قیمتوں میں ہارڈ شپ کیسز کے نام پراضافہ کیا گیاہے،ان دواؤں میں شوگر اور دل کے امراض سمیت بچوں کے پیٹ کی بیماریاں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔