ملک بھر میں موبائل فون سروس بحال

یوم عاشور کے ماتمی جلوس ختم ہونے کے بعد موبائل فون سروس بتدریج بحال کی گئی


ویب ڈیسک November 25, 2012
یوم عاشور کے علاوہ 8 اور 9 محرم الحرام کو بھی موبائل سررس معطل رہی تھی۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی ہدایت پر ملک بھر میں موبائل سروس بحال کردی گئی ہے۔


وزیر داخلہ رحمن ملک نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ہدایت کی تھی کہ جن شہروں میں یوم عاشور کے ماتمی جلوس ختم ہوگئے ہیں وہاں موبائل سروس بحال کردی جائے جس کے بعد ملک بھر میں موبائل فون سروس بتدریج بحال کردی گئی۔


واضح رہے کہ دہشتگردی خدشات کے پیش نظر 9 محرم الحرام کو صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک جبکہ یوم عاشور کو بھی صبح 6 بجے سےرات 9 بجے تک موبائل سروس معطل رہی۔ اس کے علاوہ یکم محرم الحرام اور 8 محرم الحرام کو بھی موبائل سروس معطل رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں