سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کو ایک سال گزر گیا

حملے میں پاک فوج کے 24 جوان شہید اور 13 زخمی ہوئے تھے.


ویب ڈیسک November 26, 2012
25 اور 26 نومبر 2011 کی درمیانی رات دو بجے کے قریب افغانستان سے نیٹو فورسز نے دو پاکستانی فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تھا۔ فوٹو رائٹرز

SUKKUR: پاک افغان سرحد پر واقع سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کو ایک سال گزر گیا۔

فاٹا میں مہمند ایجنسی کے علاقے سلالہ میں 25 اور 26 نومبر 2011 کی درمیانی رات دو بجے کے قریب افغانستان سے نیٹو فورسز نے دو پاکستانی فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 24 جوان شہید اور 13 زخمی ہوئے تھے، پاکستان کی جانب سے نیٹو حملے کی شدید مذمت سامنے آئی تھی۔

حملے سے پاک امریکہ تعلقات میں بھی کشیدگی پیدا ہو گئی تھی اور حکومت پاکستان نے افغانستان جانے والی اتحادی افواج کی سپلائی روک دی تھی جو سات ماہ سے زائد عرصہ بند رہنے کے بعد امریکی وزیر خارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے معذرت کے بعد بحال کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |