ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی اور حبس برقرار کئی مقامات پر بارش کی پیش گوئی

آج شام یارات کو پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اوراندرون  سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارش  ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 29, 2016
کراچی میں عید سے قبل مزید بارشیں ہونے کا امکان ہے، ڈی جی میٹ غلام رسول. فوٹو: فائل

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر اور حبس کی صورت حال برقرار ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں گرمی کی لہربرقرار ہے تاہم آج شام یارات کو پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اوراندرون سندھ کے بیشترعلاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوش گوارہو جائے گا جب کہ مون سون ہواؤں کا بننے والا دباؤ بارش کی صورت میں برسنے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا ہے کہ کراچی میں عید سے قبل مزید بارشیں ہونے کا امکان ہے جب کہ عید کے بعد مون سون کا سلسلہ مزید تیزہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے عوام کی عید اچھی گزرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں