نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد بھارت نے ٹیسٹ سیریز دن میں کرانے کا شیڈول جاری کردیا

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز ستمبر اور اکتوبر میں ہوگی۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز ستمبر اور اکتوبر میں ہوگی۔ فوٹو:فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد بھارت اور کیویز کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ کے بجائے دن میں ہی کھیلے جائیں گے۔


بی سی سی آئی کی جانب سے جاری اعلامئیے میں کہا گیا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز ڈے اینڈ نائٹ کے بجائے دن میں ہی ہوگی جب کہ 22 ستمبر کو کانپور میں سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا، 30 ستمبر کو ایڈن گارڈن اور 8 اکتوبر کو اندرو میں سیریز کا آخری میچ کھیلا جائے گا۔

رواں سال اپریل میں بھارتی صدر انوراگ ٹھاکر نے اعلان کیا تھا کہ بھارت اپنے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا تاہم اس اعلان کے ایک روز بعد ہی نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نیوزی لینڈ ڈے اینڈ نائٹ سیریز میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔
Load Next Story