کراچی ملیر میں دھماکا ایک شخص جاں بحق 4 زخمی

دھماکے میں ڈیٹونیٹر اور بال بیئرنگ بھی استعمال کئے گئے ہیں، بی ڈی ایس


ویب ڈیسک November 26, 2012
دھماکے میں ڈیٹونیٹر اور بال بیئرنگ بھی استعمال کئے گئے ہیں، بی ڈی ایس ۔ فوٹو ایکسپریس

KARACHI: ملیر میں سیمنٹ بلاک بنانے والے تھلے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے ریحان خان کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر 15 میں سیمنٹ بلاک بنانے والے تھلے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق سیمنٹ کے بلاک میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں ڈیٹونیٹر اور بال بیئرنگ بھی استعمال کئے گئے ہیں تاہم پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں