لاہور کے بیشتر علاقوں اورضلع قصور میں 36 گھنٹوں کیلئے سوئی گیس کی بندش

قصور شہر اور ضلع کے متعدد علاقوں میں بھی گھریلو اور کمرشل صارفین کو 36 گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی معطل ہے۔

قصور شہر اور ضلع کے متعدد علاقوں میں بھی گھریلو اور کمرشل صارفین کو 36 گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی معطل ہے ، فوٹو : فائل

شہر کےبیشتر علاقوں اورضلع قصور میں آج صبح 9 بجے سے آئندہ 36 گھنٹوں کے لئے سوئی گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔


سوئی ناردرن گیس کے مطابق گیس پائپ لائن کی مرمت کی وجہ سے لاہور میں صدر، کینٹ، ماڈل ٹاون ، ڈیفنس، والٹن روڈ، ٹاون شپ، گرین ٹاون، فیروزپور روڈ اور ملحقہ علاقوں میں آج صبح 9 بجے سے کل رات 9 بجے تک گیس کی سپلائی معطل کردی گئی۔

دوسری طرف ضلع قصور کے متعدد علاقوں میں بھی گھریلو اور کمرشل صارفین کو 36 گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story