پاکستان نہیں بھارت مذاکرات سے راہِ فرار اختیار کر رہا ہے سرتاج عزیز

بھارت کو معلوم ہے کہ مذاکراتی میز پر اسے مسئلہ کشمیراور دوسرے امور پر بات چیت کرنا پڑے گی، مشیر خارجہ

پاکستان خطے کے مسائل کے حل کے لیے بھارت سے غیر مشروط مذاکرات کا خواہشمند ہے، سرتاج عزیز فوٹو: فائل

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت مذاکرات سے راہِ افرار اختیار کر رہا ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ مذاکراتی میز پر مسئلہ کشمیراور دوسرے امور پر بات کرنا پڑے گی۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے مسائل کے حل کے لیے بھارت سے غیر مشروط مذاکرات کا خواہشمند ہے لیکن بھارت مذاکرات سے فرار حاصل کررہا ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ مذاکراتی میز پر مسئلہ کشمیر اور دوسرے امور پر بات چیت کرنا پڑے گی۔


مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات کا ایک جامع طریق کار ہے جو عوام کے عوام سے روابط، ویزے اور ماہی گیروں کے معاملات، تجارتی اور اقتصادی تعاون، کشمیر، سیاچن اور سرکریک جیسے مسائل پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج سیاچن میں ایک فریق ہے، پچھلی مرتبہ جب دونوں حکومتوں کے درمیان اس مسئلے پر معاہدہ طے پایا تو بھارتی فوج نے اسے مسترد کردیا تھا۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان مزاکرات کی میز پر نہیں آنا چاہتا حالانکہ پاکستان نے ہمیشہ ہی بھارت کو کشمیر سمیت تمام امور پر غیر مشروط مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
Load Next Story