تحریک طالبان ہتھیار پھینک دیں عام معافی کااعلان کرتا ہوں رحمان ملک

دہشت گردوں کا اصل ہتھیارموبائل سمزہیں، رحمان ملک


ویب ڈیسک November 26, 2012
دہشت گردوں کا اصل ہتھیارموبائل سمزہیں، رحمان ملک۔ فوٹو فائل

وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نےکہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان توبہ کر کے ہتھیارپھینک دیں، عام معافی کااعلان کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ موبائل فونزبند ہونےسے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی، دہشت گردوں کا اصل ہتھیارموبائل سمزہیں، ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا ازسرنوجائزہ لیں گے جن تنظیموں کی سرگرمیاں بند ہیں ان سےنرمی کا سوچا جائے گا۔

رحمان ملک نے بتایا کہ انہیں بھی دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن دھمکیوں سے ڈرنےوالا نہیں میں آخری دم تک لڑتارہوں گا، انہوں نے مزید کہا کہ بےنظیربھٹوقتل کیس کےتین اہم ملزم ڈرون حملوں میں مارے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |