ممبئی انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

ممبئی ٹیسٹ سیریز میں بھارت کے خلاف انگلینڈ کی فتح سے 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

انگلینڈ کو ٹیسٹ میں فتح کے لئے 57 رنز کا آسان ہدف ملا جو انہوں نے کسی بھی نقصان کے بغیر حاصل کرلیا. فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔


ممبئی کے واکھنڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن بھارت نے 117 رنزم، 7 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تاہم دیگر بھارتی کھلاڑی بھی صرف 25 رنز کا اضافہ ہی کرسکے اور پوری ٹیم 142 پر پر پویلین لوٹ گئی۔ بھارت کی جانب سے سب سے کامیاب بیٹسمین گوتم گھمبیر رہے جنہوں نے 65 رنز کی انگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے مونٹی پنیسر نے 6 جب کہ سوان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
انگلینڈ کو ٹیسٹ میں فتح کے لئے 57 رنز کا آسان ہدف ملا جو انہوں نے کسی بھی نقصان کے بغیر حاصل کرلیا ۔ ایلسٹر کک نے 18 جب کہ کامپٹن نے 30 رنز کی اننگز کھیلی ۔ انگلینڈ کے یون پیٹرسن کو مین آف دی میچ قرا دیا ۔
واضح رہے کہ ممبئی ٹیسٹ سیریز میں بھارت کے خلاف انگلینڈ کی فتح سے 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ سیریز کا تیسرا میچ 5 دسمبر سے کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔
Load Next Story