وزیراعظم نے ملک میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں 6 ماہ کی توسیع کردی

افغان مہاجرین کا معاملہ افغان حکام اور پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے ساتھ اٹھایا جائے، وزیراعظم


ویب ڈیسک June 29, 2016
افغان مہاجرین کا معاملہ افغان حکام اور پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے ساتھ اٹھایا جائے، وزیراعظم، فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نے ملک میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔



سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں 6 ماہ کی منظوری دیتے ہوئے ریاستوں اور سرحدی علاقوں کوہدایت کی ہے کہ افغان مہاجرین رواں سال 31 دسمبر تک پاکستان میں قیام کرسکتے ہیں۔



وزیراعظم نے سیفران کی وزارت کو بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کا معاملہ افغان حکام اور پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے ساتھ اٹھایا جائے۔



وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان جذبہ خیر سگالی کے طور پر افغانستان میں قائم ہونے والے پناہ گزینوں کے کیمپوں کو 3 سال تک مفت گندم فراہم کرے گا جو خاندان کے ارکان کی تعداد کی بنیاد پر دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں