100عالمی مفکرین کی فہرست میں ملالہ یوسف زئی کا چھٹا نمبر

سو عالمی مفکروں کی فہرست میں سوات کی بہادر طالبہ ملالہ یوسف زئی کا چھٹا نمبر ہے


ویب ڈیسک November 26, 2012
سو عالمی مفکروں کی فہرست میں سوات کی بہادر طالبہ ملالہ یوسف زئی کا چھٹا نمبر ہے فوٹو :راشد اجمیری

لاہور: امریکی جریدے کی جانب سے رواں برس کے 100 مفکررین کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ملالہ یوسف زئی کا چھٹا نمبر ہے۔

امریکی میگزین فارن پالیسی نے رواں برس کے ان 100 افراد کی فہرست شائع کی ہے جنہوں نے آزادی اظہار کے لئے جد و جہد کی اور عالمی رائے عامہ ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ فہرست میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں پہلے نمبر پر برما کے صدر تھین سین اور برما میں جمہوریت کے لیے طویل جدوجہد کرنے والی رہنما آن سان سوچی ہیں جبکہ دوسرا نام تیونس کے صدر منصف مرزوکی کا ہے، فہرست میں سوات کی بہادر طالبہ ملالہ یوسف زئی چھٹے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ امریکی صدر باراک اوباما اس فہرست میں انکے بعد یعنی ساتویں نمبر پر آتے ہیں۔

سو عالمی مفکروں کی اس فہرست میں امریکا میں مقیم سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی 61 ویں اور انکی اہلیہ فرح ناز اصفہانی بھی 62 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ جبکہ سماجی ویب سائٹ پر اپنے بلاگ کے ذریعے عوام میں آگاہی پیدا کرنے والی پاکستانی خاتون ثنا سلیم کا 100واں نمبر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |