ایڈیلیڈآسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا

آسٹریلیا کو فتح کے لئے صرف 2 وکٹیں درکار تھی تاہم ڈیو پلیسز نے تاریخی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچالیا۔

سیریز کا تیسرا اورآخری میچ 30 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ فوٹو: اے ایف پی

RAWALPINDI:
افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا ۔


ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے آخری روز جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز 77 رنز 4 کھلاڑی آوٹ پر شروع کی تو انہیں ٹیسٹ میں فتح کے لئے مزید 353 رنز درکار تھے جب کہ کریز پر اپنے کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ کھلنے والے ڈیو پلیسز اور ابراہم ڈی ویلئیر موجود تھے۔ تاہم جنوبی افریقی بلے باز وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔
ایک وقت میں آسٹریلیا کو فتح کے لئے صرف 2 وکٹیں درکار تھی تاہم ڈیو پلیسز نے تاریخی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچالیا۔ وہ 110 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ مورنی مورکل نے 8 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔
واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کا تیسرا اورآخری میچ 30 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا ۔
Load Next Story