کرینہ کپور نے عالیہ بھٹ کونیشنل ایوارڈ کا مستحق قرار دے دیا

عالیہ بھٹ نے فلم میں بہترین اور دل کو چھو جانے والی اداکاری کی ہے، بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور


ویب ڈیسک June 29, 2016
عالیہ بھٹ نے فلم میں بہترین اور دل کو چھو جانے والی اداکاری کی ہے، بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے فلم ''اڑتاپنجاب'' میں بہترین اداکاری پرخوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کونیشنل فلم ایوارڈ کا مستحق قرار دے دیا۔

بالی ووڈ میں اداکاراؤں کے درمیان پیشہ وارانہ حسد کوئی نئی بات نہیں ہے اور ایک دوسرے سے آگے بڑھ جانے کا جنون سب پر ہی طاری ہوتا ہے لیکن فلم نگری کی بیبواپنی ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کی فنکارانہ صلاحیتوں کی بڑی معترف نکلی ہیں اور انہیں بھارتی فلم نگری کے سب سے بڑے ایوارڈ کا حقدار قرار دے دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورنے اپنی ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کو فلم ''اڑتاپنجاب''میں بہترین اداکاری پر''نیشنل فلم ایوارڈ'' کا مستحق قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالیہ بھٹ نے فلم میں بہترین اور دل کو چھو جانے والی اداکاری کی ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے جب کہ عالیہ بھٹ کو نیشنل ایوارڈ دینے کے شاہد کپور کے بیان کی حمایت کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ فلم ''اڑتاپنجاب'' میں اداکار شاہد کپور، کرینہ کپوراور اداکارہ عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں