کراچی خود کش بمبار قاری عطااللہ 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل روشن نے مزید تفتیش کے لئے ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔


ویب ڈیسک November 26, 2012
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل روشن نے مزید تفتیش کے لئے ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ فوٹو: فائل

DURBAN: عدالت نے یوم عاشور کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے خود کش بمبار قاری عطااللہ کو10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا۔

یوم عاشور کو منگھو پیر کے علاقے سلطان آباد سے مقابلے کے بعد پکڑے گئے دہشت گرد کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل روشن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم نے ماتمی جلوس پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ زیر حراست ملزم سے کئی انکشافات کا امکان ہے اس لئے عدالت ملزم کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرے
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل روشن نے پولیس کا موقف سننے کے بعد مزید تفتیش کے لئے ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ یوم عاشور کو سی آئی ڈی پولیس نے منگھوپیر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے دھماکہ خیز مواد اور دو خودکش جیکٹ برآمد کرلی تھیں۔ مقابلے کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا تھا جب کہ 2 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |