اویس شاہ اغوا سندھ پولیس نے پنجاب پولیس نے مدد مانگ لی

سندھ پولیس نے ہم سے مدد مانگی ہے اس پر ہم ان کی مدد کررہے ہیں، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا


ویب ڈیسک June 29, 2016
سندھ پولیس نے ہم سے مدد مانگی ہے اس پر ہم ان کی مدد کررہے ہیں، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا، فوٹو؛ فائل

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی کے لیے سندھ نے پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی ہے

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پولیس نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے بیرسٹر اویس شاہ کی بازیابی کے لیے پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے سندھ پولیس کو بھرپور معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جن چیزوں پر سندھ پولیس نے ہم سے مدد مانگی ہے اس پر ہم ان کی مدد کررہے ہیں جب کہ ہماری انٹیلی جنس شیئرنگ بھی ہوتی رہتی ہے اور سندھ سے جو ناکے پنجاب سے ملتے ہیں ان ناکوں پر بھی سخت چیکنگ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو کچھ روز قبل کراچی سے دن دہاڑے اغوا کیا گیا جس پر وزیراعظم سمیت وزیرداخلہ اور سندھ حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے ان کی بازیابی کا حکم دیا تاہم اویس شاہ کی تلاش کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارراوائیوں میں کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں