لاہور ملتان روڈ پر مسافر بس کا گیس سیلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زندہ جل گئے

دھماکے سے وین میں آگ لگ گئی۔ ذرائع

جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے میاں بیوی اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

ملتان روڈ پر مسافر وین کا سیلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زندہ جل گئے ۔ جاں بحق افراد میں دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں ۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق شامکے بھٹیاں کے قریب چیچہ وطنی سے لاہور آنے والی مسافر ویگن کا سیلنڈر گاڑی کو ڈیزل سے سی این جی پر منتقل کرنے کے دوران اچانک دھماکےسے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔


واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس اور ریسکیوعملے نےموقع پرپہنچ کر زخمیوں اورلاشوں کواسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق افراد میں میاں بیوی اوران کےدوبچےبھی شامل ہیں۔


وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلنڈر دھماکے کی تحقیقات کیلئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے جو 48 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story