ایمانداری اورمحنت سے کام کرنیوالے ہی کامیاب ہوتے ہیں حمائمہ ملک

بالی ووڈ میں تھوڑا مگربہترین کام کیا،پاکستان میں اپنے انٹرنیشنل معیارکے پروجیکٹس کی شوٹنگزمیں مصروف ہوں


Qaiser Iftikhar June 30, 2016
والدہ کی دعائیں اور فیملی کی سپورٹ و رہنمائی نہ ہوتی تو کامیابی کی پہلی سیڑھی بھی نہیں چڑھ سکتی تھی  فوٹو: فائل

معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ جولوگ ایمانداری اورمحنت کے ساتھ اپنا کام کرتے ہیں، ان کو کامیابیاں ملتی ہیں، مجھے شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے ابھی چند برس ہی ہوئے لیکن میں نے ان کامیابیوں کوپانے کے لیے شب وروز سخت محنت کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایمانداری اورمحنت کی قجہ سے 'مصالحہ ایوارڈ'، برطانیہ میں ''بیفٹا فلم ایوارڈ''، امریکا میں ''نیویارک فلم ایوارڈ'' اورآسٹریلیا میں ''آسٹریلین فلم ایوارڈ'' دیا گیا اور اس کے علاوہ ایشیاء کی پرکشش ماڈل واداکارہ کے ایوارڈ اوراعزازت بھی مجھے ملے۔ یہی نہیں ''ڈبلیوڈبلیو ایف'' جیسی انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے میری شہرت اورمقبولیت کودیکھتے ہوئے مجھے پاکستان میں اپنا سفیرمقرر کیا۔ ان سب کامیابیوں مجھے کولفظوں میں بیان کرنا میرے لیے مشکل ہے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ حمائمہ ملک نے کہا پاکستان میں مجھے بہترین کام کا موقع ملا اوراس کی وجہ سے ہی میری شہرت کے چرچے بالی ووڈ تک پہنچے اورپھر مجھے فلموں میں کام کی پیشکش شروع ہوئی۔ بالی ووڈ میں تھوڑا مگربہترین کام کیا اوراس وقت پاکستان میں اپنے انٹرنیشنل معیارکے پروجیکٹس کی شوٹنگزمیں مصروف ہوں۔ کچھ پروجیکٹس مکمل ہونے والے ہیں اورکچھ کا کام شیڈول کے مطابق جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ ٹی وی کمرشلز، فوٹوشوٹس اورفیشن شوزمیں پرفارمنس کے لیے ملک اوربیرون ملک آتی جاتی رہتی ہوں، جس کی وجہ سے فلموں کی شوٹنگ کووقت نہیں دے پاتی۔ ایک سوال کے جواب میں حمائمہ ملک نے کہا کہ میں اپنی کامیابیوں کا تمام ترکریڈٹ اپنی ماں کی دعا اورفیملی کی سپورٹ کودیتی ہوں، اگریہ سب لوگ میری رہنمائی نہ کرتے اورمیرے ہراچھے برے فیصلے میں میرے ساتھ نہ ہوتے توآج میں کامیابی کی پہلی سیڑھی بھی نہ چڑھ پاتی۔ میں یہ مانتی ہوں کہ کامیابی کے لیے سخت محنت ضروری ہوتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ فیملی کی سپورٹ اگرمل جائے توپھرانسان زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں