پاکستان نے وحدت امت کیلیے ہمیشہ اہم کردارادا کیا امام کعبہ

مسالک کی تفریق کے بغیر سب کو مل کر درپیش مسائل کا مقابلہ کرنا ہو گا، امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر صالح بن الحمید

مسالک کی تفریق کے بغیر سب کو مل کر درپیش مسائل کا مقابلہ کرنا ہو گا، امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر صالح بن الحمید۔ فوٹو: فائل

DENVER, COLORADO, US:
امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر صالح بن الحمید نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امت کی وحدت کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔


وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے وفد کے ہمراہ امام کعبہ شیخ ڈاکٹرصالح بن الحمید سے ملاقات کی جس میں عالم اسلام کے استحکام و اتحادِ امت کے لیے مل کرکام کرنے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔ امام کعبہ نے کہاکہ پاکستان اسلامی ممالک میں بہت اہمیت کاحامل ہے۔ پاک سعودی عرب تعلقات بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، مسالک کی تفریق کے بغیر سب کو مل کر درپیش مسائل کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف نے کہا کہ پاکستان بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اہم اقدامات کررہا ہے، علما ومشائخ کونسل کا قیام تمام مسالک کو اکٹھا کرنے کی ایک کاوش ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے حجاج کو بہتر سے بہترسہولتوں کی فراہمی پرمشکور ہیں۔ سردار یوسف نے امام کعبہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جس پر انھوں نے کہا مناسب وقت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔
Load Next Story