سیکیورٹی کونسلاین ایس جی میں بھارتی نمائندگی چاہتے ہیں امریکا

نیوکلیئر سپلائرز گروپ کیلیے بھارت کی حمایت جاری رکھیں گے، ترجمان محکمہ خارجہ


News Agencies June 30, 2016
نیوکلیئر سپلائرز گروپ کیلیے بھارت کی حمایت جاری رکھیں گے، ترجمان محکمہ خارجہ فوٹو؛ فائل

KHAR/ PESHAWAR: امریکا نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اور نیو کلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی ) سمیت دیگر عالمی اداروں میں بھارت کی نمائندگی چاہتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے اپنے ایک بیان میں بھارت کو جوہری کلب کی رکنیت نہ ملنے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم آئندہ این ایس جی اجلاس میں بھارت کی بھرپور حمایت کریں گے۔

انھوں نے ایم ٹی سی آر کی رکنیت کو بھارت کیلیے بڑی کامیابی قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایم ٹی سی آر کی رکنیت حاصل کر کے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ وہ اب بھی جوہری عدم پھیلا کو روکنے کیلیے سنجیدہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں