وزارت داخلہ کو دھمکی دینے والے کانسٹیبل کے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ لگا دی گئی

ملزم نے وزارت داخلہ کو فون کرکے دھمکی دی تھی کہ ہم وزارت داخلہ کو بھی بم سے اڑا دیں گے۔

گزشتہ روز ملزم کو بورے والا سے گرفتار کیا گیاتھا، گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف جرم بھی کیا۔ فوٹو: ایکسپریس

وزارت داخلہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والےکانسٹیبل کے خلاف درج کئے گئے مقدمےمیں دہشت گردی کی دفعات شامل کرلی گئی ہیں۔



ہائی وے پیٹرولنگ پولیس سوپل چوکی وہاڑی کے کانسٹیبل طارق محمود نے 7 محرم کو راولپنڈی بم دھماکے کے بعد وزارت داخلہ کو فون کرکے دھمکی دی تھی کہ ہم وزارت داخلہ کو بھی بم سے اڑا دیں گے۔


گزشتہ روز ملزم کو بورے والا سے گرفتار کیا گیاتھا، گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف جرم بھی کیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے موبائل فون اور سم برآمد کرکےٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا اوراب مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کرلی گئی ہے۔


ملزم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ طارق کسی بھی تخربی کارروائی میں ملوث نہیں اس لئے وہ اپیل کرتے ہیں کہ اسے معاف کردیا جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story