رینجرز کی درخواست مسترد وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
اگر رینجرز کو وسیم اختر کے بیرون ملک جانے پر اعتراض ہے تو وزارت داخلہ سے رجوع کرے، عدالت
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رینجرز کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شہر کے نامزد میئر وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
رینجرز کی جانب سے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر کے بیرون ملک جانے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر رینجرز کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وسیم اختر ہائی پروفائل کیسز میں مطلوب ہیں لہذا ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
وسیم اختر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ میں بھاگ جاؤں گا لیکن یہ تاثر بالکل غلط ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد رینجرز کی درخواست مسترد کردی اور وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر رینجرز کو وسیم اختر کے بیرون ملک جانے پر اعتراض ہے تو وزارت داخلہ سے رجوع کرے۔