ارکان پنجاب اسمبلی کی دہری شہریت الیکشن کمیشن کا اجلاس کل طلب

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انتخابی نشانات میں سے بلی کے نشان کو خارج کرنے کی درخواست کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔


ویب ڈیسک November 26, 2012
اجلاس میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 42 میں انتخاب کی درخواست بھی زیر غور ہوگی. فوٹو فائل

پنجاب اسمبلی کے 43 ارکان کے خلاف دہری شہریت کے ریفرنس کا جائزہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔



چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں عام انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی سکیورٹی اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔


ذرائع کےمطابق سابق سفیر آصف ایزدی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 43 ارکان کے خلاف دہری شہریت سے متعلق دائر ریفرنس پر غور کیا جائے گا اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 42 میں انتخاب کی درخواست بھی زیر غور ہوگی۔


الیکشن کمیشن کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انتخابی نشانات میں سے بلی کے نشان کو خارج کرنے کی درخواست کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |