تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے بعد عوامی تحریک نے بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائرکردیا

وزیراعظم نے اپنے گوشواروں اور ٹیکس رینٹرنز میں بچوں کے اثاثے چھپائے لہذا انھیں نااہل قرار دیا جائے، عوامی تحریک


ویب ڈیسک June 30, 2016
عوامی نمائندگی ایکٹ کی شق 12، 88 اور 99 کے تحت وزیراعظم نااہل ہو چکے ہیں، پاکستان عوامی تحریک. فوٹو: فائل

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے بعد پاکستان عوامی تحریک نے بھی وزیراعظم نواز شریف کو نا نااہل قرار دینے کے لئے رنفرنس دائر کردیا۔

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے گوشواروں اور ٹیکس رینٹرنز میں بچوں کے اثاثے چھپائے لہذا عوامی نمائندگی ایکٹ کی شق 12، 88 اور 99 کے تحت وزیراعظم نااہل ہو چکے ہیں جب کہ ریاست سے غداری آئین کے آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر ریفرنس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر بھی منسلک کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی بھی وزیراعظم کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں رنفرنس دائر کرا چکی ہیں تاہم الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری نہ ہونے کے باعث ان درخواستوں پر سماعت نہیں ہو سکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں