راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں جڑواں بچوں کو چوہے نے کاٹ لیا ایک بچہ جاں بحق

بچے کے لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے واقعے کو اسپتال انتظامیہ کی کھلی غفلت قراردیا۔


ویب ڈیسک November 26, 2012
گزشتہ رات بچوں کو چوہے نے کاٹ لیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ چل بسا اور دوسراشدید زخمی ہو گیا۔ فوٹو: ایکسپریس

ہولی فیملی اسپتال میں دو نومولود بچوں کو چوہے نے کاٹ لیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔


راولپنڈی کی رہائشی راحیلہ نامی خاتون کے ہاں چند روز قبل سرکاری اسپتال ہولی فیملی میں دو جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے ایک بچے کو اسپتال کی نرسری میں رکھا گیاتھا۔


گزشتہ رات بچوں کو چوہے نے کاٹ لیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ چل بسا اور دوسراشدید زخمی ہو گیا جو انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہے۔ بچے کے لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے واقعے کو اسپتال انتظامیہ کی کھلی غفلت قراردیا، اسپتال انتظامیہ نے لواحقین کی شکایت پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔


لواحقین نے بتایا کہ اسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث چوہوں کی بہتات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |