کراچی میں شدید گرمی اور حبس برقرار مسلسل تیسرے روز بھی بارش کا امکان

آج شام کراچی کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے، ڈی جی میٹ

آئندہ 4 سے 5 روز میں ملک کے بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار رہے گا، ڈی جی میٹ- فوٹو؛ فائل

گزشتہ دو روز بارشوں کے باوجود شہر میں شدید گرمی اور حبس برقرار ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد اور درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جس کی وجہ سے گرمی اور حبس کی صورت حال برقرار ہے۔ دوسری جانب ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈی جی میٹ محمد حنیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور سندھ خصوصاً کراچی میں آنے والا بارشوں کا نظام اب کمزور ہو چکا ہے تاہم آج بھی شام کے اوقات میں کراچی کے کچھ علاقوں بارش کا امکان ہے، اگلے دو دنوں میں مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔


محمد حنیف نے بتایا کہ آئندہ 4 سے 5 روز میں ملک کے بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار رہے گا جس کے بعد اگلے چند دنوں میں پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اورکے پی کے میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔ انھوں نے بتایا کہ سندھ میں جولائی میں بھی بارشیں متوقع ہیں تاہم ابھی یہ بتانا قبل از وقت ہے کہ بارشیں کس نوعیت کی ہوں گی۔

Load Next Story