وزیراعظم کا عید سے ایک دن قبل وطن واپس آنے کا امکان کارکنوں کواستقبال سے روک دیا
کارکنان کی محبت اورخلوص کا پوری طرح اندازہ ہے جن کی بدولت ہی صحت اورنئی زندگی ملی ہے، وزیر اعظم
وزیراعظم نوازشریف کی عید سے ایک روز قبل وطن واپسی کا امکان ہے تاہم انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو وطن واپسی پراپنا استقبال کرنے سے روک دیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، کارکنوں اورعوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی طرف سے حتمی اجازت ملتے ہی وہ وطن واپس آجائیں گے۔ ان کے علم میں وطن واپسی پراستقبال کی تیاریوں کی خبریں آئی ہیں، وہ شدید گرمی میں عوام کو مشکل میں ڈالنا نہیں چاہتے، اس لئے وطن واپسی پر ان کے استقبال کا کوئی پروگرام نہ رکھا جائے اور کارکن دینی اور تہذیبی روایات کے مطابق عید کی تیاریاں کریں، عید پر شہداء اوران کے لواحقین کو دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ دعاوٴں کی قبولیت اوراللہ تعالی کے فضل و کرم سے ان کا آپریشن کامیاب ہوا اور ان کی صحت بھی تسلی بخش طور پر بحال ہورہی ہے، انہیں کارکنوں کی محبت اورخلوص کا پوری طرح اندازہ ہے جن کی بدولت ہی انہیں صحت اور نئی زندگی ملی ہے۔ عوام کا خلوص ان کے لئے بڑا اعزاز ہے اور اس محبت اورخلوص بھرے جذبات اوراحساسات کااحترام کرتےہیں، کارکنوں کی محبت میرا اور میری جماعت کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔