عید کا چاند 5 جولائی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے محکمہ موسمیات
عید کا چاند کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب کے بعد 44 منٹ تک دیکھا جاسکے گا، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال المکرم کا چاند 5 جولائی کا نظرآنے کا قوی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کا چاند 5 جولائی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے کیونکہ شوال المکرم کا چاند 4 جولائی کی صبح 4 بجے پیدا ہوجائے گا اور 5 جولائی 29 ویں روزے کی شام شوال کے چاند کی عمر 27 گھنٹے 51 منٹ ہوگی۔ مطلع صاف ہونے کی صورت میں کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں عوام کسی دوربین کے بغیر بھی چاند دیکھ سکیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 29 ویں روزے کو کراچی میں غروب آفتاب کے بعد عید کا چاند 44 منٹ تک دیکھا جاسکے گا جب کہ کراچی، پسنی اور حیوانی میں شفق ختم ہونے کے بعد بھی 18 منٹ تک چاند کو دیکھا جاسکے گا۔