وزیراعظم کا عیدالفطرپر معمولی جرائم میں ملوث مجرمان کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

سزاؤں میں رعایت دہشت گردی، قتل اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کو حاصل نہیں ہوگی۔


ویب ڈیسک June 30, 2016
سزاؤں میں رعایت دہشت گردی، قتل اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کو حاصل نہیں ہوگی۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر ملک کی مختلف جیلوں میں قید معمولی جرائم میں ملوث مجرموں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے معمولی جرائم میں سزا پانے والے ملک کی مختلف جیلوں میں قید مجرموں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے جب کہ اس حوالے سے سمری صدرمملکت کو ارسال کردی گئی۔

صدر مملکت ممنون حسین کے دستخط کے بعد عمر قید کی سزا کاٹنے والوں کی سزا میں 90 دن اور 65 برس سے زائد عمر کے افراد جو سزا کا ایک تہائی کاٹ چکے ہیں ان کی باقی سزا معاف کردی جائے گی تاہم سزاؤں میں رعایت دہشت گردی، قتل اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کو حاصل نہیں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں