آزاد کشمیر میں ن لیگ کی جیت مودی دوست حکومت کی کامیابی ہوگی بلاول بھٹو زرداری

ہر بار وفاقی حکومت کشمیر میں حکومت بناتی ہے مگر ہم اس بار ایسا نہیں ہونے دیں گے، چیرمین پیپلزپارٹی

ہر بار وفاقی حکومت کشمیر میں حکومت بناتی ہے مگر ہم اس بار ایسا نہیں ہونے دیں گے، چیرمین پیپلزپارٹی- فوٹو؛ فائل

چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں (ن) لیگ کامیاب ہوئی تو دنیا کو پیغام جائے گا کہ مودی دوست حکومت کامیاب ہوگئی لیکن اس بار ہم وفاقی حکومت کو کشمیر میں حکومت بنانے نہیں دیں گے۔

کراچی میں چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر سے تعلق رکھنے والے کارکنوں سے ملاقات کی اس موقع پر افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات انتہائی اہم ہیں جب کہ کشمیر کے عوام نوازشریف کی مودی پالیسی کے سخت خلاف ہیں، اگر (ن) لیگ کامیاب ہوئی تو کشمیر دشمن پالیسی جیت جائے گی اور دنیا کو پیغام جائے گا کہ مودی دوست حکومت کامیاب ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ہر بار وفاقی حکومت کشمیر میں حکومت بناتی ہے مگر ہم اس بار ایسا نہیں ہونے دیں گے۔


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھاری مینڈیٹ رکھنے والے وزیراعظم ایک ماہ سے ملک سے باہر ہیں اور اس بجٹ کی کیا حیثیت جس پر وزیراعظم کے دستخط نہیں جب کہ حکومت کا کوئی وزیر خارجہ نہیں تو خارجہ پالیسی کیسے بن سکتی ہے۔

Load Next Story