ٹوئٹر پرمحمود اچکزئی کا بیان ’’خیبرپختونخوا افغانوں کا ہے‘‘ ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا

ذیشان بادشاہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ خیبرپختونخوا کی سرزمین ان لوگوں کی ہے جنہوں نے پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔

ذیشان بادشاہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ خیبرپختونخوا کی سرزمین ان لوگوں کی ہے جنہوں نے پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں ٹوئٹر پر محمودخان اچکزئی کا بیان ''خیبرپختونخوا افغانوں کا ہے'' ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا جس میں لوگوں میں شدید غصہ دیکھنے میں آیا۔

پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کو دوبارہ ان کے ملک بھیجنے کی نئی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغانوں کو پاکستان کے کسی دوسرے علاقے میں خوف کا سامنا ہے تو خیبرپختونخوا ان کا اپنا صوبہ ہے وہ یہاں بلا خوف و خطر رہ سکتے ہیں۔



امان نے محمود اچکزئی کے بیان پر کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام محمد اچکزئی کے بیان کر مسترد کرتے ہیں۔



ذیشان بادشاہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی سرزمین ان لوگوں کی ہے جنہوں نے پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔



کرن خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وزیرداخلہ کے مطابق محمود اچکزئی کو افغانستان سے پیسے مل رہے ہیں جس کے ثبوت موجود ہیں۔




ذیشان گلز نے اچکزئی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو برمودا ٹرائینگل بھیج دینا چاہیے جہاں سے کوئی بھی چیز واپس نہیں آتی۔



ناظمہ ناجی نے اچکزئی کے بیان کو قابل مذمت اور غداری پر مبنی قرار دیا۔



 

ایتھی ٹائیگر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ محمود اچکزئی پر قومی اسمبلی میں پابندی عائد کی جائے۔



انجینئر خان ناصر نے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچکزئی کو پاکستان چھوڑ دینا چاہیے۔



Load Next Story