کویت میں مقیم پاکستانی خاندان کے 9 افراد گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق
مکان میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی جب کہ جاں بحق افراد کا تعلق میاں چنوں سے ہے، ترجمان دفتر خارجہ
کویتی شہر فراوانیا کے علاقے میں واقع مکان میں آتشزدگی سے 9 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق کویت کے شہر فراوانیا کے علاقے میں واقع مکان میں صبح کے وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے مکان میں موجود 9 افراد جھلس گئے۔ کویتی وزارت صحت کے حکام کے مطابق مکان میں آگ لگنے سے 6 افراد موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے اور دیگر 3 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے جب کہ واقعہ میں آگ بجھانے میں مصروف 2 فائر فائٹرز بھی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کویتی حکام کے مطابق گھر میں آگ لگنے کی کوئی فوری طوری پر کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔
نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق کویت میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے افراد شامل ہیں جن کا تعلق پاکستان کے علاقے میاں چنوں سے ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائیوں آصف اور طارق کے بیوی بچے اور والدہ شامل ہیں جب کہ دونوں بھائی کویت میں الیکٹرانکس کا کاروبار کرتے تھے۔ نمائندہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک بھائی آصف اور اس کے بیوی بچے شامل ہیں جب کہ طارق واقعہ میں شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کویت میں آتشزدگی سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پاکستان کے علاقے میاں چنوں سے ہے اور تمام افراد ایک ہی خاندان کے ہیں، گھر میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی جب کہ متاثرہ خاندان 15 سال سے کویت کے شہر فراوانیا میں مقیم تھا۔ ترجمان کے مطابق کویت میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر اس حوالے سے رابطے میں ہیں اور مرنے والوں کی میتیں پاکستان لانے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔