آئی سی سی کی ٹیسٹ بیٹنگ کی نئی رینکنگ جاری

ٹیسٹ بیٹنگ کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر شیو نارائن چندرپال جبکہ چوتھے اور 5ویں نمبر پر جیک کیلس اور ہاشم آملہ ہیں۔


November 26, 2012
ٹیسٹ بیٹنگ میں پاکستانی بیٹسمین یونس خان 9ویں نمبر پر ہیں فوٹو: فائل

لاہور:

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ بیٹنگ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔


آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ایک ہی سیزن میں چار ڈبل سنچریاں بنانے والے آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک پہلے جبکہ سری لنکا کے کمار سنگاکارا دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔


ٹیسٹ بیٹنگ کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے بلے باز شیو نارائن چندرپال جبکہ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر جنوبی افریقا کے جیک کیلس اور ہاشم آملہ ہیں۔ عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے یونس خان نویں جب کہ اظہر علی دسویں نمبر پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں