نیپرا نے کراچی میں بجلی بحران کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک سے جواب طلب کرلیا

کے الیکٹرک اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے سب اچھا ہے کی رٹ لگا رہی ہے، چیئرمین نیپرا


ویب ڈیسک July 01, 2016
کے الیکٹرک اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے سب اچھا ہے کی رٹ لگا رہی ہے، چیئرمین نیپرا، فوٹو؛ فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں بجلی کے بحران پر نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک سے جواب طلب کر لیا۔

نیپرا میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے متعلق سماعت ہوئی جس میں چیئرمین نیپرا کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک پر برس پڑے اس موقع پر چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو گزشتہ ماہ پیشگی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن کے الیکٹرک نے مطلوبہ اقدامات نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام چیخ رہے ہیں لیکن کے الیکٹرک کو کوئی پرواہ نہیں اور وہ اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے سب اچھا ہے کی رٹ لگارہے ہیں جب کہ عوام 30 گھنٹے سے تکلیف میں مبتلا ہیں لیکن بجلی بحال نہیں ہوئی۔

چیرمین نیپرا نے کہا کہ کراچی میں کوئی ایسا علاقہ نہیں جو بدترین لوڈشیڈنگ سے متاثر نہ ہوا ہو جب کہ کے الیکٹرک کی ٹیم نے گزشتہ رات مجھے سب اچھا کی رپورٹ دی تاہم میڈیا رپوٹس کررہا ہے کہ عوام تاحال شدید مشکلات سے دوچار ہیں، جہاں پر فالٹ ہیں کے الیکٹرک وہاں اپنی غلطی تسلیم کرے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کے الیکٹرک ایاز جعفر نے مؤقف اختیار کیا کہ صورتحال بہتر ہو چکی ہے تاہم چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک حکام کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کراچی میں بجلی کے بحران پر کے الیکٹرک سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |